4000 Hadith sahih yad karlijie kamz kam

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

### تحریک حفظ حدیث ###

انتہائی اہم پیغام

ہم میں سے زیادہ تر مسلمان کم از کم
سال میں ایک دفعہ رمضان المبارک میں قرآن مجید
مکمل پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں

مگر کیا ہم نے کبھی حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھی مکمل کرنے پر غور و فکر کیا ؟؟؟

تو سادہ سا جواب یہ ملتا ہے کہ

احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو بہت زیادہ ہیں
ہم قرآن مجید کی طرح اس کو کیسے مکمل کر سکتے ہیں ؟؟؟

آپ کی خدمت میں مؤدبانہ عرض ہے کہ

یقینا ممکن ہے !!!

کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ صحیح ، حسن اور مسند احادیث کی تعداد بغیر تکرار کے
4 ہزار کے کم و بیش ہے

جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا

صرف 4 ہزار کے قریب

سعودی عرب کے ایک عالم دین

الشيخ عبدالعزيز بن عبدالرحمن المقحم حفظه الله تعالى

نے بڑی محنت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبا ساری صحیح احادیث کو ایک کتاب میں جمع کیا ہے
اور اس کتاب کا نام # جامع السنة # رکھا ہے

اس کتاب کو 37 کتب احادیث سے جمع کیا گیا ہے

احادیث کی کل تعداد 3980 ہے

صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی
مکمل احادیث کو لیا گیا ہے
باقی کتب حدیث سے صرف
صحیح اور حسن احادیث کو لیا گیا ہے

مندرجہ ذیل کتب سے احادیث جمع کی گئی ہیں

1۔ صحیح البخاری
2۔ صحیح المسلم
3۔ جامع ترمذی
4۔ سنن نسائی
5۔ سنن ابو داؤد
6۔ سنن ابن ماجہ
7۔ مؤطا امام مالک
8۔ مسند امام احمد بن حنبل
9۔ مسند امام شافعی
10۔ سنن دارمی
11۔ مسند ابوبکر ابن ابی شیبہ
12۔ تاریخ کبیر لامام بخاری
13۔الادب المفرد لامام بخاری
14۔ کتاب الشمائل ترمذی
15۔ مسند بزار
16۔سنن الکبری نسائی
17۔ مسند ابی یعلی الموصلی
18۔صحیح ابن خزیمہ
19۔ صحیح ابن حبان
20۔ سنن دار قطنی
21۔ معجم کبیر للطبرانی
22۔ المستدرک للحاکم
23۔ سنن الکبری بیہقی
24۔ شعب الایمان بیہقی
25۔ شرح السنہ للبغوی
26۔ مصنف عبدالرزاق
27۔ سنن سعید بن منصور
28۔ زوائد مسند عبداللہ بن احمد بن حنبل
29۔ الضعفاء الکبیر للعقیلی
30۔ معجم الصغیر للطبرانی
31۔ معجم الاوسط للطبرانی
32۔ الاحادیث المختارہ لضیاء الدین المقدسی
33۔ الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی
34۔ حلیة الاولیاء لابی نعیم الاصبہانی
35۔ تاریخ بغداد لخطیب البغدادی
36۔ الفردوس بماثور الخطاب للدیلمی
37۔ تاریخ مدینہ دمشق لابن عساکر

خود پڑھیں

اپنے بچوں کو حفظ کروائیں

اس کو عام کریں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ثبوت دیں

اس پیغام کو ایک تحریک کے طور پر چلائیں

اسے پی ڈی ایف فائل میں ڈاؤن لوڈ کریں

Yvsw2

مساجد کے امام اس کے باقاعدہ دروس کا آغاز کریں

اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے
اور قبول فرمائے آمین
*Telegram books library*
https://t.me/Burooj_institute

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.