Dr Shaikh Arshad Basheer Madani حفظه اللّٰه
ڈاکٹر فضيلة الشیخ ارشدبشیر مدنی حفظه اللّٰه*سند دکتورہ مبارک*
شیخ ارشدبشیر مدنی حفظه اللّٰه سر زمین حیدرآباد یا جنوبی ہند سے ابھرنے والی عالم اسلام کی – الحمد للّٰه- ایک علمی ٗ مثالی اور ممتاز شخصیت ہیں ٗ بچپن ہی سے شیخ محترم کی قربت ٗ الفت ٗ صحبت ورفاقت ٗ اور مشاورت و تربیت سے فیض یاب ہوتا رہا ٗ علم وتحقیق کے اعلی مقام پر فائز رہنے کے باوجود سادگی ٗ تواضع اور انکسار میں اپنی مثال آپ ہیں ٗ آپ کے سلوک میں بڑوں کا غیر معمولی احترام نا قابل بیان اور چھوٹوں کے ساتھ انتہائی درجے کی محبت وشفقت تو بے نظیر وصف ہے ٗ بیک وقت شرعی وعصری علوم میں بالغ نظری کے ساتھ ساتھ متعدد زبانوں پر درک حاصل کرنا ٗ مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے علم نشر کرنا ٗ سفر وحضر میں مصروف عمل رہنا ٗ تخلیقی اختراعی ومناظرتی صلاحیتوں کے مالک رہنا منظم ومستحکم اور منصوبہ بند انداز سے علم ودین کی خدمت کر تے رہناتو بفضلہ تعالی شیخ محترم کا طرۂ امتیاز ہے۔
فقہ الواقع ٗ قواعد فقہیہ ٗ معاشیات واقتصادیات اور بالخصوص فقہ المعاملات میں معاصر اہل علم کا علم ازبر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ایک انفرادی اجتہادی پہچان رکھتے ہیں۔
کمال مطلق صرف اللہ کے لیے ہے ٗ اور عصمت محض انبیاء علیہم السلام کے لیے ہے ٗ ہر میدان کے فرسان سے غیر اِرادی تسامح کا امکان ہے ٗ اگر کسی بھی علمی شخصیت کے تئیں اس طرح کا کوئی معاملہ کسی کی نظر میں تو براہ راست دینی خیر خواہی کرنی چاہیے۔
بحمد اللّٰه شیخ محترم کی عمدہ دسیوں نگارشات ٗ سینکڑوں تحقیقات و کتب کے مراجعات ٗ اور ہزاروں سوالات کے تشفی بخش بروقت جوابات ٗ اور بے شمار علمی خدمات ہیں ٗ ابھی آپ نے ماضی قریب کے ملکی تجارتی تناظر میں ایک منفرد موضوع-The Impact of Adopting ICT-Based Marketing Strategies on the Business performance of
MSMEs in India during the Covid-19
pandamicsپر Switzerland سے پی ایچ ڈی کی لیکن مجھے قوی امید ہے کہ شیخ محترم کی بے شمار علمی خدمات کے پیش نظر مستقبل قریب میں إن شاء اللّٰه شیخ محترم کی عظیم شخصیت پر مختلف زاویے سے کئی ایک پی ایچ ڈی کے رسالے لکھے جائیں گے۔
الله شیخ محترم اور شیخ محترم جیسی دیگر علمی شخصیات کی حفاظت فرمائے ٗ مزید استقامت ٗ برکت اور رفعت سے مالا مال فرمائے ٗ انسان نما شیطانوں ٗ حاسدوں اور گردش ایام سے محفوظ رکھے۔والله أعلم وصلى الله على النبي وسلم.
بقلم شيخ حسين مدنى
![]()
