*أدبِ ارشدی – تذکیری وتعلیمی مقالے* مقالہ :۳ , موضوع: ذکر کامل کی اہمیت؟

*أدبِ ارشدی – تذکیری وتعلیمی مقالے*
مقالہ :۳
موضوع: ذکر کامل کی اہمیت؟
جہاز کی کھڑکی سے نیچے جھانکا تو جاپان کی زمین روشنیوں سے جگمگا رہی تھی۔ نیلے سمندر کے بیچ چمکتا ہوا یہ ملک بظاہر ترقی کی علامت تھا، مگر میرے دل میں ایک اور خیال ہلچل مچا رہا تھا— یہ روشنی، کیا دلوں تک پہنچی ہے؟

‎میں اپنی نشست پر سیدھا ہوا۔ اگلے دن مسجدِ ٹوکیو میں میرا خطبہ تھا۔ عنوان: “نامکمل ذکر”۔
‎یہ عنوان دل کی گہرائیوں سے نکلا تھا، جیسے زندگی کے تجربوں نے خود لکھوایا ہو۔

‎جاپان پہنچ کر جب میں نے وہاں کے مسلمانوں سے ملاقات کی، تو حیرت ہوئی۔ ہر شخص مصروف، منظم، خوش اخلاق — مگر دل کے اندر ایک خالی پن۔ زبان پر سبحان الله، الحمد لله، الله اكبر، لا إله إلا الله جاری تھا… مگر چہروں پر ایک ادھوراپن سا۔

‎میں نے پوچھا: “آپ روز ذکر کرتے ہیں؟”
‎ایک نوجوان نے مسکرا کر کہا: “جی، شیخ! ہمشہ۔”
‎میں نے نرمی سے کہا: جب وسوسے آتے ہیں تو أعوذ بالله من الشيطان الرجيم؟” کا اہتمام کرتے ہیں ؟
‎وہ لمحہ بھر خاموش ہو گیا۔ “وہ تو… شاید کبھی کبھار۔”

‎میں نے اس کے چہرے پر غور سے دیکھا۔ اس کی مسکراہٹ جیسے کسی سوال میں بدل گئی۔

‎اگلے دن مسجد بھری ہوئی تھی۔ میں منبر پر کھڑا ہوا تو میرے سامنے مختلف قوموں کے چہرے تھے — جاپانی، انڈونیشی، عرب، پاکستانی — سب ایک چھت کے نیچے۔ میں نے بات شروع کی:

‎“آج ہم ذکر تو کرتے ہیں، مگر ذکرِ کامل نہیں کرتے۔ ہم الله کی تسبیح، تحمید، تکبیر، تہلیل سب کچھ پڑھتے ہیں، مگر شیطان سے پناہ نہیں مانگتے۔”

‎مسجد میں سناٹا چھا گیا۔ میں نے کہا:
‎“بھائیو! صرف تسبیح نہیں، بلکہ شیطان سے
‎محافظت و تعوذ بھی اہم ہے۔ جب ہم شیطان سے پناہ نہیں مانگتے، تو ہم دروازہ تو کھول دیتے ہیں مگر پہرہ نہیں بٹھاتے۔ یہی نامکمل ذکر ہے۔”

‎چند چہرے حیرت میں پڑھ گئے۔ کچھ آنکھوں میں نمی ابھری۔

‎خطبہ ختم ہوا۔ ایک بزرگ آگے بڑھے، بولے:
‎“شیخ، آج سمجھ آیا… ہم وسوسوں ، غم ، منفی خیالات اور قلق آپسی جھگڑے کا شکار کیوں ہوتے ہیں⸻

‎رات گئے میں ہوٹل کی بالکنی میں بیٹھا تھا۔ ہوا میں ٹوکیو کی خاموشی تھی، مگر دل میں ایک سکون۔ میں نے آسمان کی طرف دیکھا اور دل ہی دل میں کہا:
‎“یا الله، جہاں بھی جاؤں، ایک اصلاحی بیان بھی ہو، ایک دعوتی بیان بھی — تاکہ لوگ توحید اور ذکر کی اہمیت کو سمجھے۔”
ان شاء اللہ
ارشد بشیر مدنی
WhatsApp: 00919290621633 ‎<This message was edited>

Loading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.