1۔حق کےانکار کے برے نتائج اور حقانیت قرآن کا اثبات مع رد اعتراضات
2۔اس سورت کا نام فرقان اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ جو کتاب نازل کی گئی ہے وہ حق اور باطل میں فرق کرنے والی ہے ۔
3۔اس سورت کا محور یہ ہے کہ اس کتاب کی صداقت کو واضح کیا جائے اور اس کتاب کو جھٹلانے والوں کا برا انجام کھول کر بیان کردیا جائے۔
4۔محمدﷺ کی اتباع کرنے والے عباد الرحمن ہیں ۔
عباد الرحمن کی صفات:
الف:جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں۔
ب۔جب بے علم لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وه کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے۔
ج۔جو اپنے رب کے سامنے سجدے اور قیام کرتے ہوئے راتیں گزار دیتے ہیں۔
د۔جہنم کے عذاب سے خوف کھاتے ہوئے اپنےر ب سے اس کو ان سے پھیر دینے کی دعا کرتے ہیں۔
ھ۔جو خرچ کرتے وقت بھی نہ تو اسراف کرتے ہیں نہ بخیلی، بلکہ ان دونوں کے درمیان معتدل طریقے پر خرچ کرتے ہیں۔
و۔وہ اللہ تعالی کی خالص بندگی کرتے ہیں، اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہیں کرتے۔
ذ۔کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کردیا ہو وه بجز حق کے قتل نہیں کرتے۔
ح۔وه زنا کے مرتکب نہیں ہوتے ۔ اپنی شرمگاہوں کی حرام سے حفاظت کرتے ہیں۔
ط۔وہ لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے ۔
ی۔جب کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہوتا ہے تو شرافت سے گزر جاتے ہیں۔
ک۔جب انہیں ان کے رب کے کلام کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وه اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے۔ بلکہ ان آیات کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کرتے ہیں۔
ل۔اپنے ساتھ ساتھ اپنے اہل و عیال کی بھی فکر کرتے ہیں، اور یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔